ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ کمیٹی خانیوال نے سرکاری ملازمین اور ان کے پسماندگان کی مالی امداد کے 627 کیسز کی منظوری دیدی-

فنڈ کے تحت سرکاری ملازمین، انکے لواحقین کو ماہانہ ، میرج گرانٹ،تجہیز و تکفین کی مد میں 2 کروڑ 45 لاکھ 31 ہزار روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی جائینگی-اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم،صحت،ڈی سی دفتر کے افسران و متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی-

ماہانہ گرانٹ کی 69، شادی گرانٹ کی 316 اور 242 تجہیز و تکفین کی درخواستوں پر ادائیگیاں کی جائینگی- ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا منظور ہونے والے کیسز کی ادائیگیاں جلد از کی جائیں تاکہ حقداروں کا حق ان تک پہنچ سکے

Shares: