پارلیمنٹ لاجزمیں پولیس اور مولانا فضل الرحمن کی تنظیم کےدرمیان کیاہوا؟علی گوہربلوچ نے سب بتادیا

0
33

اسلام آبا:پارلیمنٹ لاجزمیں پولیس اور مولانا فضل الرحمن کی تنظیم کےدرمیان کیاہوا؟علی گوہربلوچ نے سب بتادیا،اطلاعات کے مطابق آج شام سے اسلام آباد کے معروف مقام پارلیمنٹ لاجز میں ایک عجیب سی کیفیت ہے اور وہاں مولانا فضل الرحمن کی تنظیم انصارالاسلام کے کارکنوں کے گُھس آنے کے بعد جو حالات خراب ہوئے ہیں اس پر علی گوہربلوچ نے آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے

معروف صحافی مبشرلقمان کے پروگرام گھراسچ میں گفتگو کرتے ہوئے علی گوہر کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پارلیمنٹ لاجز جہاں پانچ سو سے زائد پارلیمنٹرین رہتے ہیں اور اکثر کی وہاں فیملیز بھی رہتی ہیں جہاں مولانا فضل الرحمن کی تنظیم کے ورکرآگئے تھے

 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے اندر گُھس جانے کے بعد پولیس بھی وہاں آپہنچی اور ان کارکنوں کے خلاف ایکشن لیا اور ان کو پارلیمنٹ لاجز سے نکل جانے کی درخواستیں کیں ، اس دوران انصارالاسلام کے کارکن بھی موجود تھے ، علی گوہر کہتے ہیں کہ میں نے بھی پولیس والوں سے درخواست کی کہ ایسی کوئی بات نہیں آپ ان کو جانیں دیں لیکن پولیس نے کسی کہ نہ سُنی اور کئی ارکان کو حراست میں لے لیا

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ جس سے معاملے کو اس قدر طول دیا گیا ، ان کا یہ بھی ماننا تھاکہ یہاں فیملیز رہتی ہیں لیکن ان کے آنے سے کسی فیملی کو پریشانی کی ضرورت نہیں تھی

Leave a reply