قومی اسمبلی کے بعد بلوچستان اسمبلی میں جوکچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے:احسن اقبال

0
40

لاہور:قومی اسمبلی کے بعد بلوچستان اسمبلی میں جوکچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے:اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری احسن اقبال نے آج بلوچستان اسمبلی میں ہونے والے بجٹ اجلاس میں ہونے والے واقعات کی مذمت کی اورکہا کہ یہ جو کچھ بھی ہوا ہے بہت غلط ہوا ہے

اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر روکنے کی کوشش میں ہلڑبازی کے شرمناک مظاہرہ کے بعد اب بلوچستان اسمبلی کے افسوسناک واقعات سے ثابت ہو گیا کہ ہائیبرڈ سسٹم کے تحت قائم مصنوعی حکومتیں نظام کو انتہائی کمزور اور کھوکھلا کر رہی ہیں- ان میں سب کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت ہی نہیں

 

احسن اقبال نے ان رویوں کی بھی مذمت کی جس میں برداشت اورتحمل نہیں ،

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے پہلے ن لیگ کی یہ حکمت عملی کارگرثابت ہوئی کہ وہ بجٹ کوکسی بھی صورت کامیاب پاس نہیں ہونے دیں‌گے

اس اجلاس میں اپوزیشن کے رہنما نوازشریف کے قریبی رشتہ داراوررکن اسمبلی روحیل اصغرنے پی ٹی آئی ممبران کوسخت غلیظ گالیاں دیں‌جس پرمعاملہ بگڑگیا اورپھرپی ٹی آئی کے علی نوازاعوان نے جواب میں سخت زبان استعمال کی

بلوچستان میں بھی اپوزیشن نےحکومت کوبجٹ پیش کرنے سے روکنے کی بڑی کوشش کی جس پریہ تنازعہ ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا

Leave a reply