کراچی۔رینجرز کے زیر اہتمام سعید آباد اور منگھو پیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد سرل فارما اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ضلع غربی کے تعاون سے کیا گیاسعید آباد فری میڈیکل کیمپ میں جنرل فزیشن،میڈیکل اسپیشلسٹ،ماہر امراض اطفال،آرتھو پیڈک،ماہر امراض قلب نے مریضوں کا معائنہ کیا۔جلدی امراض،ماہر امراض چشم،اسپیشلسٹ لیڈی ڈاکٹرز نے بھی فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کیا۔بچوں،بڑوں بزرگوں سمیت 12 سو سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرنے کے علاوہ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔منگھو پیر میں اجتماع گاہ کے زائرین اور علاقے 500 سے زائد افراد کو بھی فری میڈیکل کیمپ کی سہولیات فراہم کی گئیں.موبائل لیبارٹری کے زرئعے ایکسرے،ای سی جی،ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے ٹیسٹ کی سہولیات بھی فراہم کی گئی.
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved