لاہور:دل پر ہاتھ رکھ کے بتائیں کہ پی ٹی آئی نے دو سالوں میں قوم کو کیا دیا ؟ اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے موجودہ حکومت کے خلاف اپنے بیانات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا ہےکہ عوام دل پر ہاتھ رکھ کے بتائیں کہ پی ٹی آئی نے دو سالوں میں قوم کو کیا دیا ؟
دل پر ہاتھ رکھ کے بتائیں کہ PTI حکومت کے 2 سال بعد:
-کیا ملک کی معاشی ترقی تیز ہوئی؟
-کیا مہنگائی کم ہوئی؟
-کیا امن عامہ کی حالت آج بہتر ہے؟
-کیا تھانہ اور کچہری میں رشوت گھٹی ہے؟
– کیا روزگار میں اضافہ ہوا ہے؟
– کیا نیا کاروبار کھل رہا ہے؟
– کیا سی پیک میں ترقی ہوئی ہے؟— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) June 6, 2020
باغی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے اس پیغام میں پوچھا ہے کہ عوام دل پرہاتھ رکھ کربتائیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے دوسال بعد ملک کی معاشی صورت حال بہترکی ہے ،
احسن اقبال نے مزید کہا کہ کیا مہنگائی ختم ہوئی ہے ، کیاامن عامہ کی صورت حال بہترہوئی ہے ، احسن اقبال نے مزید کہا کہ عوام بتائیں کہ کیا تھانہ کچہری میں رشوت کم ہوئی ہے ، کیا روزگارمیں اضافہ ہوا ہے ، کیا نیا کاروبارکھل رہا ہے ، احسن اقبال نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ کیا سی پیک میں ترقی ہوئی ہے