عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئےجدید منصوبہ ”سیف سٹی” آخر کیا ہے؟

0
46

لاہور 08 فروری: وزیراعلٰی ٰبلوچستان جام کمال کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز آمد ہوئی۔
آئی جی بلوچستان رائے طاہر، ایم ڈی راو سردار علی خان اور سی او او محمد کامران خان نے وزیراعلٰی کا استقبال کیا۔ایم ڈی سیف سٹیز راو سردار علی خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے اتھارٹی بارے بریفنگ دی۔سی او او محمد کامران خان نے اتھارٹی بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ وزیراعلٰی کو ای چالان سسٹم بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلٰی ٰ بلوچستان نے اتھارٹی کے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر بھر میں مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے میڈیا سنٹر، پکار 15، ایمرجنسی 15سنٹر سمیت دیگر شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔ سکیورٹی ادارے لاہور میں 8000 کیمروں کی مدد سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے سیف سٹی اچھا منصوبہ ہے۔ بہت جلد کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کا بھی آغاز کر دیا جائیگا.

وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال نے مہمانوں کی یادگاری کتاب میں تاثرات بھی درج کیے. وزیراعلٰی بلوچستان کو اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کی ٹیم بھی یہاں آ چکی ہے اور آئی جی بلوچستان نے وزیراعلٰی کو کوئٹہ سیف سٹیز پراجیکٹ پر پیشرفت کے حوالے سے بھی بریف کی ہے ، وزیراعلٰی بلوچستان نے اتھارٹی کی ورکنگ میں گہری دلچسپی لی اور مختلف سوالات بھی کیے۔
کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کیلئے تکنیکی معاونت کے لیے پنجاب سے ایم او یو کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس سال کے آخر تک کوئٹہ سیف سٹیز پراجیکٹ کام شروع کر دے گا۔ آئی جی بلوچستان رائے طاہر
۔ایم ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، سیف سٹیز اتھارٹی۔

Leave a reply