بھارت سےمتعلق عمران خان کادلیرانہ بیان سنسرکیوں کیا؟پاکستان نےامریکی ٹی وی سے وضاحت طلب کرلی

0
38

اسلام آباد:بھارت سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے دلیرانہ بیان کا حصہ سنسرکیوں کیا؟جواب دیا جائے:پاکستان نے وضاحت طلب کرلی،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو کو سنسر کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق غیر ملکی چینل نے وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کیا، انٹرویو میں بھارتی ہندوتوا سوچ کے بارے میں وزیراعظم کے تاثرات سنسر کیے گئے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم کا انٹرویو سنسر کرنے پر غیرملکی نجی ٹی وی سے وضاحت مانگ لی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق امریکی ٹی وی نے وزیراعظم کا انٹرویو سنسر کرکے آزادی اظہار پر قدغن لگائی گئی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات کو غیرملکی نجی ٹی وی چینل سے معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا تھا جس میں افغان امن عمل، مقبوضہ کشمیر، بھارت اور خواتین سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی تھی تاہم ٹی وی نے بھارت سے متعلق حصہ نشر نہیں کیا۔

Leave a reply