بنوں :مولانا فضل الرحمن کل کیا کریں گے:ترجمان نے تفصیلات جاری کردیں،اطلاعات کے مطابق اس سال مولانا فضل الرحمن کی طرف سے سی پیک اور 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے شیڈول جاری کردیا گیا ہے
ترجمان جےیوآئی اسلم غوری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 5 فروری کو دن 10 بجے ابپارہ چوک میں خطاب کریں گے،مولانا فضل الرحمان آبپارہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے، مولانا فضل الرحمان آبپارہ سے قافلہ کی قیادت کرتے ہوئے ڈی آئی خان کیلئے روانہ ہوں گے ،
ترجمان جےیوآئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان موٹروے پر ہکلہ کے مقام پر سی پیک کا عوامی افتتاح کریں گے ،مولانا فضل الرحمان دن 12 بجے ہکلہ میں کارکنان سے خطاب کریں گے،پشاور، اٹک، ٹیکسلا، صوابی کے قافلے ہکلہ سے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ڈی آئی خان روانہ ہوں گے ،مولانا فضل الرحمان کا پنڈی گھیپ، عیسی خیل، میانوالی، لکی مروت، بنوں کے کارکنان کنڈل کے مقام پر سی پیک پر استقبال ہوگا،مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان پہنچ کر یارک کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے،