لاہور:مریم جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے!نوازشریف کے دورمیں مرغی کے گوشت کی کیا قیمت تھی :ڈان نیوزنے بے نقاب کردیا ،اطلاعات کے مطابق ملک میں اس وقت مہنگائی کی وجہ سے جہاں عوام پریشان ہیں وہاں سابق حکمران پارٹی بھی جھوٹے سیاسی کارڈ کھیلنے میں مصروف ہے ،
ذرائع کے مطابق پاکستان خصوصا پنجاب میں برائلرمرغی کے گوشت کا ریٹ بہت زیادہ ہے ، اسی بات کوایشوبناتے ہوئے مریم اونگزیب نے اپنے قائد میاں نوازشریف کی زبردست حکمرانی کی ایک اورخوبی بیان کرتے ہوئے کہا کہ "نواز شریف کے دور میں جس قیمت میں مرغی ملتی تھی آج انڈے مل رہے ہیں”
برائلرمرغی کے گوشت کا نوازشریف کے دور میں کیا ریٹ تھا ڈان نیوز کا تحقیقاتی مضمون پڑھیں
https://www.dawn.com/news/1322974
ن لیگ کی طرف سے حکومت کے خلاف چلائی جانے والی تحریک کا سب سے بڑا جوازمہنگائی ہے جو کہ واقعی ایک تکلیف دہ چیز ہے لیکن کیا برائلرمرغی کا گوشت پہلی مرتبہ اتنا مہنگا ہوا ہے اس کے بارے میں کچھ ناقانل تردید حقائق کچھ یوں ہیں
لاہور میں آج برائلرمرغی کے گوشت کا ریٹ 284 روپے ہے
اس کی ایک بڑی وجہ کرونا وائرس کی تباہ کاریاں ہیں جس کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مہنگائی نے سراٹھایا ہے ،
لیکن اگرن لیگ کے دعوے کودیکھا جائے تو ن لیگ کے دورحکومت میں برائلرریٹس کا بھی جائزہ لینا چاہیے
پاکستان کے معتبراورقومی روزنامے ڈان نیوز نے 2017 میں ن لیگ کے دورحکومت میں برائلرمرغی کے گوشت کے ریٹ کا بتاتے ہوئے مریم بی بی سے درخواست کی ہے خدا را جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
ڈان نیوز کے مطابق 2017 میں ایسا وقت بھی آیا جب لاہور میں مرغی کا گوشت 400 روپےفی کلوگرام سے بھی تجاوز کرگیا تھا ،
دوسری طرف مریم بی بی کے ان سفید جھوٹوں پرسخت تنقید کی جارہی ہے سوشل میڈیا پرنوازشریف دور
کے آسمان کوچھوتے ہوئے ریٹس دکھا کرکہہ رہے ہیں کہ "مریم جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
یاد رہے کہ کل سے مریم بی بی قوم کوگمراہ کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ نواز شریف کے دور میں جس قیمت میں مرغی ملتی تھی آج انڈے مل رہے ہیں۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوا، اب انڈوں کی چوری میں آپ سے بڑا مافیا چورنہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف دور میں جس قیمت میں مرغی ملتی تھی، آج انڈے مل رہے ہیں، ایک انڈے کی قیمت مرغی کے برابر ہونے سے پہلے استعفیٰ دیں اور گھرجائیں۔