حلف اٹھانے کے بعد چوہدری نثارکا مستقبل کیا ہوگا:ن لیگ یا پھرش لیگ؟

0
38

لاہور:حلف اٹھانے کے بعد چوہدری نثار کا مستقبل کیا ہوگا:ن لیگ کے علاوہ آپشن نظرنہیں آرہی ا،طلاعات کے مطابق اس وقت یہ خبریں بڑی تیزی سے گردش کررہی ہیں کہ بہت جلد چوہدری نثارحلف اٹھا لیں گے اوراس کے بعد چوہدری نثار کس طرح اپنی سیاسی زندگی کو جلابخشیں گے ان کو سمجھ نہیں آرہی :

یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ مجبوری کے پیش نظر ن لیگ کے علاوہ چوہدری نثار کوراستہ یا آپشن نظرنہیں آرہی ، یہی وجہ ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ن لیگ میں میں واپسی کیلئے گرین سگنل مل گیا۔

چوہدری نثار حلف اٹھانے سے قبل میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے دونوں رہنما مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور ممکنہ حکومت مخالف تحریک پر بات کریں گے۔چند روز قبل چوہدری نثار اور شہباز شریف کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں چوہدری نثار نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد دی،دونوں رہنماؤں کے مابین ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

لیگی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار لاہور میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے جلد ملاقات کریں گے۔دونوں آپس میں مسلسل رابطے میں ہیں،چوہدری نثار اور شہباز شریف کے درمیان پیر کے روز ملاقات کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ چودھری نثار سوموار کو لاہور پہنچیں گے ،چودھری نثار کی سوموار کو اپوزیشن لیڈر شہبازشرف سے ملاقات متوقع ہے، شہبازشریف سے ملاقات کے موقع پر حمزہ شہباز بھی موجود ہوں گے

Leave a reply