رمضان بازار میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کیا ہوں گی:پنجاب حکومت نے اعلان کردیا

لاہور:رمضان بازار میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کیا ہوں گی:پنجاب حکومت نے اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے رمضان بازار میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

رمضان بازار میں 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 450 روپے کا ملے گا جبکہ باسمتی چاول 133روپے، دال چنا باریک 143 اور دال چنا سپیشل 148 روپے کلو ہوگی۔

دال مسور 203 روپے، دال ماش دھلی 263 جبکہ دال ماش چھلکا 233 روپے، کالے چنے موٹے 143، کالے چنے باریک 136 جبکہ سفید چنے 218 روپے کلو ہوں گے۔

مرغی کا گوشت پرائس لسٹ سے 10 روپے کم ہوگی، حکومت نے پرائس لسٹ جاری کر دی بیسن 153، چھوٹا گوشت 1100 اور بڑا گوشت 600 روپے کلو ملے گا۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔

دوسری جانب شہر قائد میں سموسے، پکوڑے اور جلیبی کی سرکاری قیمتیں مقرر کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت اجلاس میں سموسے، پکوڑے اور جلیبی کے نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔

اے کیٹیگری فی سموسہ (قیمہ 35 گرام) کی قیمت 22 روپے، بی کیٹیگری 18 روپے مقرر کر دی گئی۔ اے کیٹیگری سموسہ (آلو 60گرام) 22 روپے اور بی کیٹیگری 18 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اے کیٹیگری مکس پکوڑے 360 روپے فی کلو گرام اور بی کیٹیگری 320 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔کجلہ اور پھینی 500 روپے فی کلو گرام فروخت کیے جائیں گے، جلیبی اے کیٹیگری 320 روپے اور بی کیٹیگری 280 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی۔

Comments are closed.