سان فرانسسكو: دنیا بھر میں مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو بینک اکاؤنٹ پر نظر رکھنے کی سہولت بھی فراہم کردی۔

باغی ٹی وی : واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جنہیں سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں سبقت برقرار رکھنے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں تاہم اب ایپلیکیشن کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں ’واٹس ایپ پے‘ کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے صارفین رقم کی لین دین بھی کررہے ہیں۔

موبائل فونز جن پر یکم نومبر سے واٹس ایپ نہیں چلے گا

اب کمپنی نے اس فیچر کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے صارفین کو بینک کھاتے پر مکمل نظر رکھنے کی سہولت بھی فراہم کردی ہے، جس کے بعد وہ کسی بھی وقت آسانی سے اپنے اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشن تفصیلات اور بقایا رقم کے بارے میں جان سکے گا۔

فیچر کا ستعمال:
جن کو واٹس ایپ پے کی سہولت حاصل ہے انہیں سب سے پہلے یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس( یوپی آئی) کی مدد سے بینک ٹو بینک ٹرانزیکشن کا آپشن ان ایبل کرنا ہوگا اس کے بعد صارف کے واٹس ایپ کا نمبر اکاؤنٹ سے منسلک ہوجائے گا، جب وہ اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر پے منٹ میتھڈ میں جاکر درج کرے گا تو وہاں ساری تفصیل اسٹیٹمنٹ کی طرح سامنے آجائے گی۔

فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کا استعمال، والدین کی اجازت ضروری

اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے طریقہ استعمال

سب سے پہلے واٹس ایپ کھولیں، سیٹنگز کے آپشن میں جاکر پیمنٹ پر کلک کریں جہاں بینک اکاؤنٹ پیمنٹ میتھڈ نظر آئے گا، اس کو کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے اکاؤنٹ کھل جائے گا البتہ بیلنس نظر نہیں آئے گا، جس کو دیکھنے کے لیے یو پی آئی پن درج کرنا ضروری ہوگا۔

واٹس ایپ کا اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

علاوہ ازیں واٹس ایپ نے گروپس سے تنگ افراد کے لیے زبردست فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کردیا ہے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے گروپس کو ایک جگہ کرنے کے حوالے سے ’کمیونیٹیز‘ نامی فیچر پر کام شروع کیا ہے، جس کے بعد صارف زیادہ سے زیادہ دس گروپس کو فولڈر کی طرح ایک جگہ جمع کرسکیں گے یہ فیچر فی الحال آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر بیٹا ورژن پر آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جسے صارفین زبردست اور شاندار قرار دے رہے ہیں۔

طالبان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان

کمیونٹیز دراصل واٹس ایپ گروپ کی طرح کا ایک فولڈر ہوگا ، جس کو تشکیل دینے والا صارف خود ہی ایڈمن ہوگا اور وہ گروپس ایڈمنز کی طرح کسی بھی میسج اور گروپ کو حذف کرسکے گا جبکہ صارف اپنی مرضی کے حساب سے کمیونٹی کا نام اور گروپ کی تفصیل کو درج کرسکے ۔

پاکستان کا چھوٹا سا گاؤں ، جہاں ڈیجیٹل انقلاب اب بھی نیا پن رکھتا ہے

جب کوئی نیا ممبر کمیونٹی کو چھوڑ دے گا تو پھر اُسے گروپ کا لنک اور یہاں شیئر ہونے والے مواد تک رسائی نہیں ہوسکی گی بلکہ یہ خود بہ خود غائب ہوجائے گا سادہ الفاظ میں اگر اس فیچر کی بات کی جائے تو اسے ذیلی گروپ یا سب گروپ کا جاسکتا ہے، جس کے ذریعے صارف اور ممبران چیزوں کو کنٹرول کرسکیں گےامکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ جلد اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ بیٹا ورژن صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

واٹس ایپ کو ہیکرز کی رسائی سے کس طرح محفوظ رکھا جائے

Shares: