کراچی:کراچی ائیرپورٹ کےاطراف میں کیا چل رہا ہے، پروازیں تاخیر کا شکارکیوں ؟اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ اور اطراف میں صبح سویرے بہت بڑی موسمیاتی تبدیلی کے باعث کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

سول ایوی ایشن فلائٹ انکوئری کے مطابق کراچی سے صبح 7 بجے اسلام آباد کی پروازیں دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ لاہور جانے والی پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ کراچی سے پشاور جانے والی پرواز کو دوپہر ایک بجے شیڈول کر دیا گیا ہے۔

فلائٹ انکوائری کے مطابق کراچی سے دبئی جانے والی پروازبھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ کراچی سے استنبول جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہو گئی۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق دھند کم ہوتے ہی پروازیں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی اور تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں کو ری شیڈول کر دیا جائے گا۔

ادھرملک بھرمیں سموگ میں کچھ کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، لاہوراور گردونواح کے علاقوں میں صورت حال قدرے بہتر ہےاورامید کی جارہی ہےکہ اگلے چند دنوں تک صورتحال مزید بہترہوجائے گی

ادھرمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگرملک بھرمیں موسمیاتی تبدیلیاں ایسے ہی جاری رہیں تو پھراس بات کا امکان ہے کہ جب تک موسم میں بہتری نہیں آتی اس وقت تک پروازیں لیٹ ہوسکتی ہیں لیکن اس میں پہلی ترجیح مسافروں کی صحت اورحفاظت ہے اس لیے گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں

Shares: