اسلام آباد ایم کیوایم رہنما کنورجمیل سےایئرپورٹ پرشہریوں کا سوال بڑی اہمیت اختیارکرگیا ،اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر شہریوں نے گھیر لیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر شہریوں نے نوید جمیل کو ایم کیو ایم پاکستان کے حکومت سے علیحدگی اور متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے پر گھیرا گیا۔
وعدوں سے انحراف اور مفادات کی خاطرکبھی ادھر کبھی اُدھرکیوں؟
اسلام آباد ایئرپورٹ پرپی ٹی آئی کارکنان کی ایم کیوایم کے رہنماکنور نوید جمیل سے سخت سوال وجواب اورتکرار
@ImranKhanPTI @fawadchaudhry #PakistanZindabad
@MaryamNSharif @BBhuttoZardari @MoulanaOfficial
@faisalsubzwari pic.twitter.com/1LFP74yQHh— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 30, 2022
شہریوں نے نوید جمیل سے سوال کیا کہ آپ نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے لیے کتنے پیسے لیے اور آپ کے بریف کیس میں کیا ہے؟ ایم کیو ایم رہنما ایئرپورٹ کی راہداری میں چلتے چلتے جواب دیتے رہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے کنور نوید جمیل کا گھیراؤ کیا۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر تحریک انصاف کے حامیوں نے ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم کنور نوید جمیل کا گھیراؤ کیا اور الجھنے کی کوشش کی۔ ہم نے تحریک انصاف کی اعلی قیادت سے رابطہ کیا ہے، دونوں جماعتوں کے حامیوں کے جذبات سر آنکھوں پر لیکن انہیں پرامن رکھنا جماعتوں کی ذمہ داری ہے
— Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) March 30, 2022
فیصل سبزواری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حامیوں نے ایم کیو ایم رہنما سے الحجھنے کی کوشش کی، معاملے پر پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کیا ہے، حامیوں کے جذبات سر آنکھوں پر لیکن انہیں پُرامن رکھنا جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت سوشل میڈیا پرایک بہت بڑی تعداد خصوصا سندھ کراچی سے ایم کیوایم کی حکومت سے علیحدگی اور پی پی سے رشتہ داری ایک بڑا سلگتا ہوا سوال بن گیا ہے ، کراچی کے پڑھے لکھے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ عجب اتفاق ہے کہ ایک دوسرے کے قاتل عمران خان کی دشمنی میں ایک ہوگئے ہیں
ادھر سوشل میڈیا پرایم کیوایم کی پی ٹی آئی سے بے وفائی کراچی کی اردوبولنے والی کمیونٹی کے لیے ایک باعث رسوائی بن گئی کیوں کہ اردو بولنے والے ایم کیوایم کے اس رویے سے بہت زیادہ متنفرہورہے ہیں