واٹس ایپ کو اینڈرائیڈ اسمارٹ واچز میں متعارف کرا دیا گیا

واچز میں بھی ڈیسک ٹاپ کی طرح واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے موبائل نمبر فراہم کرنا پڑے گا
0
43
Meta

واٹس ایپ کو اینڈرائیڈ اسمارٹ واچز میں متعارف کرا دیا گیا-

باغی ٹی وی:واٹس ایپ کمپنی نے چند ماہ قبل اسمارٹ واچز پر واٹس ایپ کی آزمائش شروع کی تھی، اب اسےعام کردیاگیا ہے اینڈرائیڈ کے او ایس تھری آپریٹنگ سسٹم والی واچز یا اس سے اپڈیٹ ورژن والی واچز کے صارفین اب اسمارٹ واچز یا موبائل کے پلے اسٹور سے واچز کی واٹس ایپ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرکے اسے استعمال کرسکیں گے۔

مؤقر ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے 19 جولائی کو جاری بیان میں بتایا ہے کہ اب میسیجنگ ایپلی کیشن کو اسمارٹ واچز تمام اینڈرائیڈ ویئر او ایس 3 اور اس سےجدید آپریٹنگ سسٹم رکھنے والی واچز پر بھی استعمال کیا جا سکے گا واچز میں بھی ڈیسک ٹاپ کی طرح واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے موبائل نمبر فراہم کرنا پڑے گا، صارفین کو واچ اور موبائل پر 6 ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا جسے داخل کرنے کے بعد وہ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

گرمی کی شدت میں اضافہ،اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردارکردیا

واٹس ایپ پر متعارف کرائے جانے والے فیچر کے تحت اسمارٹ واچز میں انٹرنیٹ ڈیٹا ہونے کی صورت میں صارفین کو اپنے واٹس ایپ موبائل کی ضرورت نہیں پڑے گی لیکن واچ کے انٹرنیٹ سے کنیکٹ نہ ہونے کی صورت میں انہیں موبائل فون کے قریب رہنا پڑے گا۔

اسمارٹ واچز کے ذریعے صارفین فون کال کرنے سمیت وہ تمام فیچرز استعمال کر سکیں گے جو ڈیسک ٹاپ ورژن کے صارفین استعمال کرتے ہیں۔ اسمارٹ واچز صارفین واٹس ایپ پر وائس میسیج بھیج سکیں گے اور ویڈیوز کو بھی دیکھ سکیں گے، البتہ فوری طور پر اسمارٹ واچز کے ذریعے صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس اپڈیٹ نہیں کرسکیں گے۔

میٹا نےاپنا اے آئی سسٹم پیش کر دیا

Leave a reply