سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیس،تحریری حکمنامہ جاری

سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس کی اگلی سماعت یکم اگست کو ہو گی
0
52
Supreme Court

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

باغی ٹی وی: سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے اپیل کا حق دینے کے معاملے پر وقت مانگا، اٹارنی جنرل کو ہدایات لینے کے لیے وقت دیا جاتا ہے، سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس کی اگلی سماعت یکم اگست کو ہو گی،اٹارنی جنرل کے کیس کے میرٹس پر دلائل جاری ہیں، اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں عدالت کو یقین دہانیاں کرائیں، اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ ابھی تک زیر حراست کسی شہری پر سزائے موت یا عمر قید کی دفعہ نہیں لگائی۔

سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ آج تک کسی زیر حراست شہری کا ملٹری ٹرائل شروع نہیں ہوا، اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ عدالت کو پیشگی بتائے بغیر ملٹری ٹرائل شروع نہیں ہو گا اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی ملزم شہریوں کو دفاع کے لیےمرضی کا نجی وکیل کرنےکا حق ہوگا، اٹارنی جنرل نےیہ یقین بھی دلایاکہ دوران سماعت ملزم شہریوں کے اہلخانہ اور قانونی ٹیم موجود ہو گی۔

دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے منصوبوں کی منظوری

عدالت عظمیٰ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے فوجی عدالت میں عام کورٹس کی ہی طرح قانون کے مطابق شواہد ریکارڈ کیے جائیں گے، اٹارنی جنرل نے یقین دلایا کہ ملٹری کورٹس کے فیصلے میں تفصیلی وجوہات بھی دی جائیں گی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 6 رکنی لارجر بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت کی، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی اور جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل تھے۔

چیئرمین پی سی بی کا الیکشن 22 روز کے اندر کرانے کا حکم

واضح رہے کہ حکومت نے 9 مئی کے واقعات کے بعد فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مقدمات ملٹری کورٹ میں چلانے کا فیصلہ کیا تھا اور متعدد افراد کے مقدمات فوجی عدالت میں بھجوائے جا چکے ہیں۔

اس فیصلے سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں ہونے والی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے دوران اس عزم کا اظہارکیا گیا تھا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد اوران کے سہولت کاروں اورماسٹرمائنڈز کو کٹہرے میں لایا جائے گا –

فوجی عدالتوں میں سویلین مقدمات کیخلاف درخواستیں سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ، سینیئر وکیل اعتزاز احسن، کرامت علی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دائر کر رکھی ہیں۔

ضلع مردان کے عوام غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ سے خوار

Leave a reply