واٹس ایپ کون سے نئے فیچرز متعارف کرا رہی ہے؟
کیلیفورنیا: واٹس ایپ کا استعمال تو اب اسمارٹ فون صارفین کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے یہی وجہ ہے کہ میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں صارفین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے مسلسل نئے فیچرز کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
باغی ٹی وی : تاہم اب میٹا کی ذیلی انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ’میسج یور سیلف‘ نامی فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔ اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے صارف اپنے آپ کو میسج بھیج سکیں گے۔
دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس دو گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق ’میسج یور سیلف‘ فیچر ممکنہ طور پر اینڈرائیڈ بِیٹا کے لیے واٹس ایپ کے آئندہ ورژن میں متعارف کرایا جائے گا واٹس ایپ صارف میسج بھیجتے وقت رابطوں کی فہرست میں اپنا نمبر دیکھ سکیں گے جس کے ساتھ ’میسج یور سیلف‘ لکھا ہوگا۔
واٹس ایپ میں اپنا نمبر بطور رابطے میں دیکھنے کے ساتھ جب آپ اپنے نمبر پر کچھ بھیجیں گے تو یہ دیگر آلات کے ساتھ، جس میں آپ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہوں گے، زیادہ تیزی سے جُڑے گا۔
صارف جب واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر استعمال کرتے ہیں تو وہ فون کے انٹرنیٹ سے جڑے ہونے کے بغیر بھی ایک سے زائد ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان
علاوہ ازیں گروپ چیٹس میں ابھی جب میسج کیا جاتا ہے تو کسی بھی فرد کی پروفائل فوٹو نظر نہیں آتی، مگر بہت جلد اس حوالے سے تبدیلی آنے والی ہے واٹس ایپ گروپس میں جلد ہر فرد کے لیے پروفائل فوٹو استعمال کرنا ممکن ہوجائے گا-
اس فیچر سے جب بھی کسی گروپ میں لوگوں کی جانب سے میسج بھیجا جائے گا تو ان کی پروفائل فوٹو دیگر اراکین کو نظر آئے گی۔پروفائل فوٹو نہ ہونے پر ڈیفالٹ پروفائل آئیکون چیٹ میں شو ہوگا۔
واٹس ایپ میں صارفین جلد تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات کو کیپشن کے ساتھ فارورڈ کرسکیں گے یہ فیچر اس وقت ڈیسک ٹاپ پر بیٹا ورژن میں دستیاب ہے جس سے صارفین اپنی تصاویر کو دھندلا کرسکیں گے اس فیچر کے تحت صارفین کو 2 ٹولز دستیاب ہوں گے تاکہ اپنی پسند کا ایفیکٹ استعمال کرسکیں اور تصویر میں مخصوص جگہوں کو دھندلا کرنا بھی ممکن ہوگا۔
واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کی بہتری کیلئے کام شروع کر دیا
عالوہ ازیں واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ایک ایسے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جس سے صارفین تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات کو آٹو ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے اس طرح کا فیچر فونز پر تو دستیاب ہے مگر اب تک ڈیسک ٹاپ صارفین اس سے محروم تھے
واضح رہے گزشتہ چند ماہ سے واٹس ایپ اپنی خدمات کو خوب سے خوب تر بنانے کے لیے پلیٹ فارم میں مسلسل جدت لا رہا ہے۔