’واٹس ایپ’ کے ٹکر کی ایپ تیار کرنے والے کراچی کے طالب علم کے چرچے

0
30

انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام کے وفاقی وزیر امین الحق نے واٹس ایپ کے ٹکر کی ایپلی کیشن تیار کرنے والے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے طالب علم کو تربیت فراہم کرنے کے لیے حکومتی انٹرن شپ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی کے 15 سالہ طالب علم نے فیملی فرینڈ ’ایف ایف میٹنگ‘ نامی ایپ بنائی تھی، جس کی ویڈیو فلاحی تنظیم ’جے ڈی سی‘ فاؤنڈیشن کے ظفر عباس نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔سوشل میڈیا پر نوجوان طالب علم کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ نوجوان نبیل احمد کی مدد کرے، تاکہ اس کی تیار کردہ ایپ کو پذیرائی حاصل ہو۔لوگوں کی جانب سے 15 سالہ نبیل احمد کی تعریفیں کیے جانے اور ان کی حکومتی سطح پر مدد کے مطالبے کے بعد وفاقی وزیر امین الحق نے نوجوان اور ان کے والد کو ملاقات کے لیے طلب کیا۔وفاقی وزیر امین الحق کی جانب سے ’ایف ایف میٹنگ‘ ایپ تیار کرنے والے نبیل احمد سے ملاقات کی تصاویر ٹوئٹ کی گئیں اور ساتھ ہی بتایا گیا کہ طالب علم کو حکومت کی جانب سے مزید تربیت کے لیے انٹرن شپ فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ نبیل احمد کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی انٹرن شپ پر نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) کراچی بھیجا جائے گا، تاکہ ان کی جانب سے تیار کردہ ایپ کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔وفاقی وزیر کی جانب سے طالب علم کی مدد کیے جانے کے بعد حکومت کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

Leave a reply