سیکیورٹی نقص :واٹس ایپ صارفین کو ایپلیکیشن فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت
دنیا بھر میں مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے سیکیورٹی نقص کی خود نشاندہی کرتے ہوئے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی۔
باغی ٹی وی : واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلیکیشن میں سیکیورٹی نقص سامنے آیا تھا جس کو دور کر کے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہے۔
واٹس ایپ شادی شدہ جوڑوں کا رشتہ بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے،تحقیق
کمپنی کا کہنا ہے کہ جتنی جلد ممکن ہوسکے گوگل پلے اسٹور یا آئی او ایس اسٹور سے نئی اپ ڈیٹ حاصل کرلیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واٹس ایپ ترجمان کے مطابق نئی اپ ڈیٹ جاری کرنے کے بعد صارفین کے موبائل میں انسٹال سافٹ ویئر (ایپلی کیشن) خود بہ خود اپ ڈیٹ ہوجائے گی تاہم اگر ایسا نہ ہو تو نئی اپ ڈیٹ کو آفیشل اسٹورز سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے اس سے قبل بتایا تھا کہ واٹس ایپ کے سیکیورٹی سسٹم میں ایک کوڈ کے نقص کی وجہ سے ہیکرز میل ویئر، اسپائی ویئر یا اس طرح کے جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے سافٹ ویئرز کسی بھی صارف کے اسمارٹ فون میں انسٹال کر کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
ماہرین کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ہیکرز ایک کال یا ویڈیو کی مدد سے کسی بھی صارف کا اکاؤنٹ ہیکر کرسکتے ہیں جو بڑے خطرے کی بات ہے۔
واٹس ایپ کی ڈیلیٹ میسجز کے حوالے سے فیچر کی آزمائش
یا د رہے کہ آئی فون کے آئی او ایس 10 اور 11 دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نطر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بِیٹا انفو (WABetaInfo) کا کہنا تھا کہ آئی فون کے آئی او ایس 10 اور 11 استعمال کرنے والے صارفین 24 اکتوبر سے واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔
آئی فون کے ماڈل 5 اور 5سی کے صارفین اگر اپنے فون پر واٹس ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے فون کو اپ گریڈ کرنا پڑے گا کیونکہ 24 اکتوبر کے بعد صرف آئی او ایس 12 پر ہی واٹس ایپ میسر ہوگا۔
دوسری جانب اس حوالے سے جاری بیان میں ایپل کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار کے مطابق اس کے بیشتر صارفین کو اس اپ گریڈیشن سے کوئی مسئلہ نہیں گا-
ان کا کہنا تھا کہ اس کے 89 فیصد صارفین آئی او ایس 15 استعمال کر رہے ہیں یا اپنے فون کو آئی او ایس 15 پر اپ گریڈ کرلیا ہے اب صرف 4 فیصد آئی فون صارفین ہی آئی او ایس 13 یا اس سے پہلے کا ورژن استعمال کررہے ہیں۔