پاکستان میں ٹویٹر(ایکس)کے بعد وٹس ایپ،فیس بک غیراعلانیہ بند،کروڑوں صارفین کو استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا

پاکستان میں ٹویٹر(ایکس)کے بعد وٹس ایپ،فیس بک غیراعلانیہ بندش کاشکار،کروڑوں ڈیٹا صارفین کو استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا،صارفین وی پی این کا سہارالینے پر مجبور

ملک بھر میں موبائل فون ڈیٹا استعمال کرنے والے صارفین کو وٹس ایپ پر وائس نوٹ، تصاویر اور دستاویز بھیجنے میں مشکل کا سامنا ہے ،اسی طرح 10 محرم الحرام سے فیس بک انسٹاگرام اور تھریڈز استعمال کرنے مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں تھری، فور جی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو وٹس ایپ کے ساتھ دیگر سوشل میڈیا سروسزاستعمال میں خلل پیش آرہی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ہمیں صارفین کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، میڈیا کے نوٹس میں لانے پر معاملہ چیک کر رہے ہیں۔

ملک بھر میں موبائل ڈیٹا صارفین مجبوراََ وی پی این کے ذریعے کام چلانے پرمجبور ہوگئے ہیں

Leave a reply