ننکانہ :سرکاری گوداموں میں وافر مقدار میں گندم موجود پھر بھی آٹے کا بحران شدت اختیارکرگیا

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ننکانہ صاحب میں سرکاری گوداموں میں وافر مقدار میں گندم ذخیرہ ہونے کے باوجود بھی آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا شہری آٹے کے حصول کے لیے مارے مارے پھرنے لگے بلیک مافیا نے من مانے ریٹ وصول کرنا شروع کر دئیے ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے سستے آٹے کی فراہمی ممکن بنانے میں ناکام ملک بھر کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا فائن آٹے کا ریٹ 5000 روپے فی من تک پہنچ گیا اور چکی پر آٹا کا ریٹ 6000 تک پہنچ گیا حالیہ مہنگائی کی لہر نے غریب آدمی سمیت متوسط طبقے کی بھی چیخیں نکال دی ہیں ننکانہ صاحب کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم پہلے بھی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں آٹے کے حصول کے لیے سارا سارا دن لائنوں میں کھڑے ہونا پڑتا ہے غریب آدمی اپنی مزدوری کرئے یا آٹا کے لئے سارا دن ذلیل خوار ہو بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانا مشکل ہوچکا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مل مالکان کو گندم کا کوٹہ میں اضافہ کریں تاکہ آٹے کی زیادہ فراہمی کو یقینی بنائیں تو آٹا کے بحران پر قابو پایا جا سکے

Leave a reply