ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر،جواداکبر) گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیاگیا ہے . ضلعی حدود سے باہر گندم لے جانے پر پابندی ہوگی، صوبائی چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ پر بھی نظر رکھی جائے گی ، اس مقصد کیلئے کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں، چیک پوسٹوں سے گندم اور آٹا کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی، کمشنر ڈی جی خان نے ویڈیو لنک اجلاس میں احکامات جاری کردئیے انہوںنے کہاکہ ڈی جی خان ڈویژن سے سات لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدی جائے گی، چاروں اضلاع میں 44 گندم خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں ، بار دانہ کے اجراء کے بعد گندم کی خریداری شروع، کمشنر نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، گندم کی بروقت ادائیگی اور طریقہ کار کو سہل بنایا جائے،گندم کی ناجائز کٹوتی برداشت نہیں کرینگے.ڈی جی خان ڈویژن میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کیاگیاہے اور ماہ صیام میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 177 دکاندارگرفتار جبکہ یکم سے 16 رمضان تک 43 مقدمات درج اور 34 کاروباری مراکز سربمہر کردئیے گئے، گرانفروشی پر 26 لاکھ 66 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیاگیا . کمشنر ڈی جی خان نے ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے انہوںنے کہاکہ اختیارات کا ناجائز استعمال برداشت نہیں ہوگا،ناقص کارکردگی پر مجسٹریٹس کے اختیارات واپس لئے جاسکتے ہیں،ماہ صیام میں خاص بازاروں کو فوکس کیا جائے اورسرکاری نرخ نامے دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں کرائے جائیں . کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی ہدایت پر گندم کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور چاروں اضلاع میں آٹھ روز کے دوران 23 گاڑیاں بند، یکم سے آٹھ اپریل تک 20 مقدمات درج،23 گرفتاریاں کی گئیں،غیر قانونی ترسیل پر 50 کلوگرام کی10970 بوریاں ضبط کرلی گئیں، چاروں اضلاع سے گندم کی 10930 بوری گندم اور 40 بوری آٹا پکڑا گیا. کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان ڈویژن میں گندم،اٹا اور دیگر اشیاء کی غیر قانونی ترسیل برداشت نہیں کریں گے .

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں