ملک بھر میں موسم ابر آلود ، کہاں ہوگی بارش اور کہاںگا دلنشین ہواؤں کا گرز
تفصیلات کے مطابق : محکمہ موسمیات جمعے کے روز سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے چند علاقوں میں بونداباندی جب کہ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔بحیرہ عرب کے ساحلی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی جب کہ کشمیر اور گلگت میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ شب سے سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں اور جمعے کے روز بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جس میں زیادہ سے زیادہ تین درجے اضافہ ہو سکتا ہے۔
واضحرہےکہ نومبر کے آغاز پر موسم میں وہ خنکی نہیںہے جو عموما ان دنو ں میںہوتی ہے ، اس بارش سے موسم سرما کی آمد آمد ہو جائے گی.