عارف نظامی کی نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی:تفصیلات آگئیں
لاہور:عارف نظامی کی نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی:تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی تجزیہ نگارعارف نظامی وفات پاگئے ہیں اورابھی ابھی تھوڑی دیر پہلے ان کی نماز جنازہ کے حوالے سے اعلان کردیا گیا ہے
اس حوالے سے عارف نطامی کے خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عارف نظامی کی نماز جنازہ رات 8 بجے جامع مسجد ڈیفنس، ڈیفنس چوک اے بلاک ڈیفنس لاھور میں ادا کی جائے گی
یاد رہے کہ عارف نظامی مرحوم ایڈیٹر پاکستان ٹوڈے، چئیرمین ایوان اقبال، سابق وفاقی وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں وہ پاکستان کے دائیں بازو کے صحافی کی حیثیت سے معروف تھے ،