جب کہہ دیا کہ اسرائیل کوتسلیم نہیں کریں گےتوپھرپراپیگنڈہ کیوں:پاکستان سب سازشی فلسفوں کومانیٹرکررہا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:جب ایک مرتبہ کہہ دیا کہ اسرائیل کوتسلیم نہیں کرنا توپراپیگنڈہ کیوں:پاکستان سب سازشی فلسفوں کومانیٹرکررہا ہے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ اسرائیل کوتسلیم نہیں کریں گے توپھرادھر ادھرکی باتیں کیوں کی جارہی ہیں‌

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ایک منظم مہم اورسازش ہے جس کا مقصد پاکستان کے موقف کونقصان پہنچانا ہے ، انہوں نے کہا میں پھرکہہ رہا ہوں کہ اسرائیل کوتسلیم نہیں کریں گے

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے علم میں کہ اس سازش میں کون لوگ ہیں ، یہ ایک پوری مہم چل رہی ہے، یورپی یونین کے ڈس انفولیب نے بھارت کےنیٹ ورک کوبےنقاب کیا، ہمارےلوگ ملے ہوئے

وزیراعظم عمرا ن خان کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کوتسلیم ہی نہیں کرسکتے تو وہاں کوئی کیوں جائےگا؟ ہمارے وزیر نے وہاں جاکر کیا کرنا ہے؟

وزیراعظم نے کہاکہ باہرکی پاکستان مخالف قوتیں اور ہمارےلوگ ملے ہوئے ہیں، یہاں بیٹھے لوگ اس میں فیڈ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سن لیں بہت جلد سازشی عناصر کی یہ سازشیں‌ بھی دم توڑ جائیں گی

Comments are closed.