جب خادم رضوی زندہ تھے تو میڈیا پردکھانا جرم تھا اب سب کچھ ہورہا ہے ، حامد میر

لاہور:جب خادم رضوی زندہ تھے تو میڈیا پردکھانا جرم تھا اب سب کچھ ہورہا ہے ، اطلاعات کے مطابق معروف صحافی سنیئر تجزیہ نگار حامد میر نے علامہ خادم ر ضوی کی زندگی اوروفات سے متعلق اہم بات کہہ دی

 

ذرائع کے مطابق سنیئر تجزیہ نگار حامد میر کہتے ہیں کہ عجیب بات ہے کہ علامہ خادم رضوی چند دن پہلے تک زندہ تھے تو انکی تقریر اور جلسہ ٹی وی پر نہیں دکھایا جا سکتا تھا

 

حامد میر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اب صورت حال ہی بدل گئی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ اب وہ دنیا سے چلے گئے تو صدر مملکت سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان تک سب نے تعزیت کر دی اب انکے جنازے کی خبریں بھی ٹی وی چینلز دکھا رہے ہیں

 

حامد میر کہتے ہیں کہ سچ یہ ہے کہ یہ دراصل معاشرے اور میڈیا کی منافقت کا جنازہ ہے

Comments are closed.