جب نواز الدین صدیقی کو انکی شکل کی وجہ سے رد کر کے کہا گیا تم اداکار نہیں بن سکتے

نوازالدین صدیقی کا شمار بالی وڈ کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنی ہر فلم سے ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں. اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ اپنے جدوجہد کے دنوں کی کھل کر بات کی انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کہہ دیا گیا تھا کہ ان کی شکل نہیں اچھی نہیں‌ لہذا وہ کبھی بھی اداکار نہیں بن سکتے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ تم اپنا وقت ضائع کرنا بند کرو.انہوں نے مزید کہا کہ وہ جہاں بھی آڈٰیشن کے لئے گئے انہیں کہا گیا کہ وہ اداکار نہیں لگتے۔نواز الدین صدیقی نے کہا کہ مجھے نو دس سال تو اسی چیز میں لگے کہ مجھ پہ کوئی اعتبار کر

لے مجھے کام دے دے. نوازالدین صدیقی نے ایک اور واقعہ یاد کیا جب ایک ٹیلی ویژن شو کی ٹیم نے انہیں کاسٹ کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہر طرف سے ریجیکٹ کیا جا رہا تھا لیکن کبھی بھی میں نے ہمت نہیں ہاری اور نہ ہی پریشان ہو کر ہار مان کر بیٹھا مجھے یقین تھا کہ ایک نہ ایک دن میری صلاحیتوں پر اعتباد کیاجائیگا. اور اوپر والے کے کرم سے میرا نام ہے پرڈیوسرز مجھ پہ پیسہ لگانے کو تیار ہیں.

Comments are closed.