اسلام آباد : جب پاکستان کونوازشریف کی ضرورت ہوگی وہ آجائیں گے:زبیرعمر نے کہانی کی ختم کردی ، اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما محمد زبیر نے نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان کو نوازشریف کی ضرورت ہوگی وہ پاکستان آجائیں گے

تفصیلات کے مطابق سینئر لیگی رہنما محمد زبیر نے پی ڈی ایم کے اندرونی اختلافات کی تصدیق کر دی، نواز شریف کو وطن واپس نہ آنے کا مشورہ بھی دے دیا۔زبیرعمرکا کہنا ہے کہ اگرنوازشریف واپس آگئے توپھربچ کے واپس نہیں جاسکیں گے اس لیے بہتر ہی کہ وہ نہ آئیں پاکستان کو کچھ نہں ہوتا

زبیرعمر نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی کبھی بھی سندھ حکومت نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی نے نواز شریف کی واپسی کی بات کی ہے، ان کی واپسی کی بات دوسری بار کی گئی، بلاول جب مریم سے ملنے لاہور آئے تھے اس وقت بھی یہی کہا گیا تھا۔

محمد زبیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے آج کے اجلاس سے مایوسی ہوئی ہے، آصف زرداری نے کہا میاں صاحب واپس آجائیں ہم استعفے دیں گے لیکن پیپلزپارٹی نے حکومت نہیں چھوڑنی ہے۔

Shares: