رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون بالی وڈ میں نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار ہیں ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے ہمیشہ سامعین کو متاثر کیا ہے یہی وجہ ہے کہ شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے بےتاب رہتے ہیں. آن سکرین اس رومینٹک جوڑی کا ذاتی زندگی میں بھی افئیر تھا ان کے افئیر کے چرچے ہر طرف تھے. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ شادی بھی کرنے والے تھےلیکن اچانک سے ان کا رشتہ ختم ہو گیا اور رنیبر کپور نے دیپیکا کے علاوہ بھی دوسری ہیروئنز میں دلچپسی لینا شروع کر دی جس میں کترینہ کیف قابل زکر ہے. ان دونوں کے انٹرویو کا ایک پرانا کلپ سوشل
میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رجت شرما نے رنبیر کپور سے ایک سوال کیا اور اس سوال کے جواب میں رنبیر کپور نے کہا کہ ہاں میں دیپیکا کا دیوانہ ہوں ، اس کے ساتھ رنبیر نے یہ بھی کہا کہ دیپیکا کے ساتھ میری کمیسٹری بیالوجی ہر چیز ملتی ہے، کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب رنبیر کپور دیپیکا کی تعریف کررہے ہیں ان کے چہرے کی لالی اور تیز ہوجاتی ہے اور رنبیر خود بھی تھوڑا شرما جاتے ہیں. دونوں اس کلپ میں نہایت ہی خوبصورت لگ رہے ہیں. یاد رہے کہ دیپکا اب رنویر سنگھ کے ساتھ جبکہ رنبیر عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کر چکے ہیں.