جب بجلی جاتی ہے تو”جاز” بھی روٹھ جاتا ہے "یہ ہے موبی لنک کی بہترین سروس؟ لوگ پریشان مگر”جاز”ہےکہ کسی کی پرواہ تک نہیں‌

0
52

قصور:جب بجلی جاتی ہے تو”جاز” بھی روٹھ جاتا ہے "یہ ہے موبی لنک کی بہترین سروس:لوگ پریشان مگر”جاز”ہےکہ کسی کی پرواہ تک نہیں‌،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سب بڑی کالنگ اورانٹرنیٹ فراہم کرنے والے کمپنی کا دعویٰ کرنے والی "جاز” موبی لنک کی سروس سے تولوگ اکتا گئے ہیں ،

 

 

ذرائع کے مطابق قصور کے علاقے کنگن پورکے نواحی قصبے موکل میں جاز کے ٹاورنے تولوگوں کی زندگیاں ہی اجیرن کردی ہیں‌،موبی لنک نے اپنی ہٹ دھرمی قائم رکھی ،

 

 

ذرائع کےمطابق جب کبھی کمپنی کوشکایت کی جاتی ہے توپھرچند دنوں کے لیےسروس قدرے بہتر ہوجاتی ہے لیکن پھر جلد ہی جازاپنی اصلی حالت میں لوٹ جاتا ہے اورلوگوں کے ساتھ بڑا دھوکا کرتا ہے

تازہ واقعہ میں جوپچھلے کئی دن سے درپیش ہے اس کے مطابق جب بجلی چلی جاتی ہے تواس دوران جازکے سگنل غائب ہوجاتے ہیں اورکال کرنے والے اورانٹرنیٹ استعمال کرنےوالے ٹکرے مارتے رہ جاتے ہیں لیکن کوئی سنتا ہی نہیں

 

 

ذرائع کے مطابق جب تک بجلی نہیں‌آتی سگنلز نہیں آتے اورجب بجلی آجاتی ہے توپھرجازکے سنگلزآنے میں 10 سے پندرہ منٹ لگ جاتے ہیں اورپھرکام سٹارٹ کرتے ہیں توپھراگلے گھنٹے پھر بجلی چلی جاتی ہے

اس سے پہلے بھی پاکستان کی بہترین کالنگ اورانٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والی والی موبی لنک کی جازسروس کا جنازہ ہی نکل گیا ، پچھلے ایک ہفتے سے کالنک اورانٹرنیٹ سروس نے جازکے تمام دعوں کوجھوٹا ثابت کردیا ،

 

ذرائع کے مطابق ویسے توجازکی اس بد ترین سروس کئی ماہ سے کبھی جزوی تو کبھی مکمل معطل ہوجاتی ہے،لیکن پچھلے ایک ہفتے سے تو صورت حال اس قدر خراب ہے کہ کالنگ اورانٹرنیٹ سروس نے جازکی بہترین سروس کے خود ساختہ دعوں کوکھول کرموبی لنک اوراہل علاقہ دوں کےسامنےکھول کررکھ دیا ہے

مقامی ذرائع کے مطابق پچھلے ایک ہفتے سے جازکی سروس اس قدرخراب ہے کہ لوگ سرپکڑکربیٹھ گئے ہیں ، موبی لنک اپنی ضد پرقائم ، جاز کی انٹرنیٹ 4 جی سروس بدستورخراب،اطلاعات کے مطابق موبی لنک کی جازسروس پچھلے چند ماہ سے کبھی جزوری تو کبھی کلی پربند ہورہی ہے ،

 

مقامی ذرائع کے مطابق پچھلے ایک ہفتے سے توسروس اس قدرخراب ہے کہ لوگوں کوکچھ سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کریں ، کس کے خلاف احتجاج کریں ،کسے مورود الزام ٹھہرائیں ،اگریہ کہا جائے کہ پچھلے ایک ہفتے سے جازکی سروس 90 فیصد تک بالکل معطل ہے ،

دوسری طرف مقامی لوگوں کا کہنا موبی لنک کمپنی اس سروس کی خرابی کے اسباب کا جائز لے کراوراس میں ملوث کرداروں‌ کو بے نقاب کرے اوران کوسزا دے اوراگرفنی خرابی ہے تومستقل طورپراس کا حل کرے

باغی ٹی وی کے مطابق اس سے پہلے بھی کئی متبہ جازکمپنی کواس کے بارے میں اطلاع دی جاچکی ہے لیکن اب تک وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے ،ذرائع کے مطابق علاقہ کنگن پورکے نواحی قصبے موکل میں جاز کے تنصیب شدہ جازٹاورسے منسلک لوگوں کو ان مشکلات کا زیادہ سامنا ہے

باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے صارفین کئی مرتبہ اپنی شکایات درج کروا چکے ہیں لیکن کنٹرول روم میں بیٹھے آپریٹرز بس اس بات کا وعدہ کرکے کہ آپ کی شکایات درج ہوگئیں ہیں اورآگے میسج فارورڈ کردیا ہے ، اس کے علاوہ صارفین کو سننے میں کچھ نہیں مل رہا

ذرا ئع کے مطابق اس ٹاورسے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جب بجلی جاتی ہے تو اس وقت تو یہ مشکل اور بھی بڑھ جاتی ہے،ٹاورسے سگنلزآنا بند ہوجاتے ہیں اورپھرجب تک بجلی نہیں آتی صارف اسی مشکل سے دوچار رہتا ہے

ذرائع کےمطابق اس وقت جازکی 4 جی سروس بالکل خراب ہے ، کبھی چلتی ہے تو کبھی بند ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سے منسلک لوگوں کواپنے آن لائن کام کرنےکےلیے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اب اکتا گئے ہیں اب تو وہ یوفون یا کسی دوسری کپمنی کی طرف امید لگائے بیٹھے ہیں‌

Leave a reply