کراچی:جنوبی افریقہ کی ٹیم جب کراچی پہنچی تو مسلمان کھلاڑی تبریزشمسی نے جزبات میں آکرکیا کہا:ضرورسنیئے،اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز کراچی پہنچنے کے بعد جنوبی افریقی سپنر تبریز شمسی پاکستان میں سخت سکیورٹی سے متاثر نظر آ رہے ہیں۔
Security is TIGHT! 🚁#Karachi #Pakistan #PAKvSA 🇵🇰🇿🇦 pic.twitter.com/SCjIOf22Pr
— Tabraiz Shamsi (@shamsi90) January 16, 2021
ادھر ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال میں اپنے پہلے دورہ پاکستان کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کوئٹن ڈی کوک کی سربراہی میں آنے والی اس ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر کے سکیورٹی پروٹوکول میں ہوائی اڈے سے ہوٹل پہنچایا گیا۔
Security is TIGHT! 🚁#Karachi #Pakistan #PAKvSA 🇵🇰🇿🇦 pic.twitter.com/SCjIOf22Pr
— Tabraiz Shamsi (@shamsi90) January 16, 2021
پاکستان میں آتے ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم نے جوسیکورٹی کے مناظردیکھے وہ انتہائی زبردست اورجزبات کو خوش کردینے والے تھے ، انہیں مناظر کودیکھتے ہوئے تبریز شمسی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں پاکستان میں سکیورٹی کا موازنہ مقبول ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ سے کیا۔
جوہانسبرگ سے روانگی سے قبل21 رکنی سکواڈ کے 2 کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوئے تھے جو تمام منفی آئے تھے ، ان کی آمد پر ان کے مزید کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے ۔
Real life Call Of Duty 😎
These guys aren't playing with small guns and they mean business!#NoSmiles #GameFace #COD #Karachi #Pakistan #PAKvSA pic.twitter.com/N9kMVTuzqS
— Tabraiz Shamsi (@shamsi90) January 16, 2021
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی سکواڈ پہلے ٹیسٹ کے نتائج آنے تک فی الحال قرنطینہ میں رہے گا اور ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسے ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں تربیت شروع کرنے کی اجازت ملے گی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قرنطینہ مدت کے اختتام کے بعد ٹیم کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔








