دنیا مفاد پرستوں کی اماجگاہ ہے جس شخص کو جس چیز میں اپنا فائدہ نظر اتا ہے وہ اس کی طرف لپکتا ہے اگرچہ اس سے کسی دوسرے کا نقصان ہی کیوں نہ ہو رہا ہو، لیکن مفاد پرست شخص کے راستے میں بھی کبھی کبھار ایسی چیزیں آ جاتی ہیں کہ وہ پریشان ہو جاتا ہے کہ کس چیز کو فوقیت دے ،
اسی طرح کا ایک واقعہ روسی ٹیلی ویژن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کیا ، جس میں دو ڈاکو ایک موٹر بائیک پر آتے ہیں اور ایک راہگیر کو لوٹنے کیلئے پستول اس کے سر پر تان لیتے ہیں ، اسی اثنا میں ڈاکو اس راہگیر کو پہچان جاتا ہے کہ یہ تو میرا اپنا دوست ہے ، پھر ڈاکو اپنے دوست سے معذرت بھی کرتا ہے اور جاتے ہوئے کہتا ہے اپنی امی کو میری طرف سے ہائے بولنا ،
یہ ایک ایسا واقع ہے جو سننے اور دیکھنے والے کو بھی پریشان کر دے کہ آیا وہ اس پر ہنسے یا اس سوچ پر روئے جو ترقی یافتہ معاشروں کو بھی نگل رہی ہے ، بحرحال سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے روسی ٹیلی ویژن کی پوسٹ کو کافی پسند کیا جا رہا ہے ، اور ٹوئٹر صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں
That moment when you try to rob someone but it turns out to be your friend pic.twitter.com/A1ZPLKKsuO
— RT (@RT_com) October 1, 2019