واشنگٹن : امریکی پارلیمان میں پائپ بم کہاں سے آئے؟امریکی خفیہ ایجنسیاں پریشان ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کی جانے والی کیپٹل ہل ہنگامہ آرائی میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، پائپ بموں کے علاوہ آگ پکڑنے والا دھماکہ خیز مواد بھی مل گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں دو پائپ بم نصب کیے گئے تھے، ایف بی آئی اہلکار بم نصب کرنے والے ملزمان کو تلاش کررہے ہپں۔

امریکی پولیس کے مطابق کیپٹل ہل میں اسلحہ لے جانے اور توڑپھوڑ کرنے پر90 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے ہنگاموں اور پارلیمنٹ کی عمارت کی توڑ پھوڑ کی تحقیقات بھی تاحال جاری ہیں۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہاں موجود ایک گاڑی میں آگ پکڑنے والے مواد سے بھرا کولر بھی برآمد ہوا ہے۔

امریکی رائے عامہ میں کہا جا رہا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس پرتشدد ہنگامہ آرائی کو روکنے میں ناکام ہوئی، دوسری جانب کانگریس سے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے، میئر واشنگٹن نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دے دیا۔

Shares: