پٹرول کی قلت نہیں افسوس اس بات پرہے کہ پاکستان سے اربوں ڈالرزکمانے والی کمپنیاں کہاں گئیں ؟سمیرگلزار
کراچی :پٹرول کی قلت نہیں افسوس اس بات پرہے کہ پاکستان سے اربوں ڈالرزکمانے والی کمپنیاں کہاں گئیں ؟سمیرگلزار،اطلاعات کے مطابق آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرزایسو سی ایشن چیئرمین سمیر گلزار کا کہنا ہے کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اس وقت پٹرول کی کمی نہیں ہے ، کمی ہے تو اس چیز کی ہےکہ پاکستان سے سالانہ اربوں ڈالرزکمانےوالے نجی کمپنیاں مشکل وقت میں کیوں غائب ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ویڈیوپیغام میں آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرزایسو سی ایشن چیئرمین سمیر گلزارنے کہا ہےکہ پاکستان سے کمانے والی پرائیویٹ کمپنیاں اس وقت کہیں نظرنہیں آرہیں صرف ریاست پاکستان کا سرکاری ادارہ پاکستان اسٹیٹ آئل کارپوریشن اپنے ملک کی خدمت کےلیے موجود ہے اوراس کی خدمات پرفخربھی ہے، سمیرگلزارنےکہا کہ اس ادارے کے علاوہ باقی سب پرائیویٹ ادارے کہیں نظرنہیں آرہے
پٹرول کی قلت نہیں افسوس اس بات پرہے کہ پاکستان سے اربوں ڈالرزکمانے والی کمپنیاں کہاں گئیں ؟سمیرگلزار pic.twitter.com/pz9MI4YNyq
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 2, 2020
آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرزایسو سی ایشن چیئرمین سمیر گلزارنے کہا کہ ٹوٹل ، پارکو اورشیل جیسے ادارے جوسالانہ 400 سے 500 ملین ڈالرز کماکرملک سے باہرلے جاتے ہیں لیکن اپنی ذمہ داری پورے نہیں کررہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ بالکل تعاون نہیں کررہے اوران کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات فراہم نہیں کی جارہیں ،
آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرزایسو سی ایشن چیئرمین سمیر گلزار کہتے ہیں کہ میں اہل پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ حکومت کے سامنے یہ چیز رکھیں اوران کوان اداروں کی اس حرکت سے آگاہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ جو کمپنیاں پاکستان سے اربوں ڈالرز کما کرباہرلے جاتی ہیں اورمشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑی نہیں ہوتیں ان کو پاکستان میں کام کرنے کا کوئی حق نہیں