سال 2021 کا آغاز سب سے پہلے کہاں سے ہوگا؟امریکہ پھرپیچھے رہ گیا

لاہور:سال 2021 کا آغاز سب سے پہلے کہاں سے ہوگا؟اطلاعات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں سال نو کا استقبال آج سے شروع ہو جائے گا اور دنیا بھر کے ممالک سالِ نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں.

نئے سال 2021 کا آغاز سب سے پہلے دنیا کے چھوٹے ملک سموآ سے ہوگا اس کے بعد نیوزی لینڈ کے جزائر چیتھم میں نئے سال کا آغاز شام 4 بجے، روس میں نئے سال کا آغاز5 بجے، آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں چھ سے ساڑھے 6 بجے سال نو شروع ہوگا.

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق جنوبی آسٹریلیا میں نیا سال رات 9 بجے، چین، فلپائن، سنگا پور سمیت مزید 11 ممالک میں رات 9 بجے نئے سال کو خوش آمدید کہیں گے،10بجے انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں سال نو کا آغاز ہوگا.

ساڑھے10 بجے میانمار، 11 بنگلہ دیش، ساڑھے 11 بھارت اور سری لنکا میں سال نو کا آغاز ہوگا جبکہ رات 12 بجے پاک وطن نئی امیدوں اور نئے خوابوں کے ساتھ 2021 میں قدم رکھے گا.

امریکا پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق کل صبح 10 بجے نئے سال میں داخل ہوگا، کینیڈا اور 29 دیگر ممالک بھی 2020 کو کل صبح 10 بجے کے بعد الوداع کہیں گے.

دوسری طرف دنیا بھرمیں سال نوکی تقریبات جاری ہیں ، پاکستان میں حکام نے ہدایت کی ہے کہ سال نوکے آغآز کے سلسلے میں کسی کونہ توکوئی غیرقانونی تماشا کرنے دیا جائے گا اورنہ ہی غیراسلامی طریقہ کاراپنایا جائے گا

Comments are closed.