لاہور:مریم گرفتارہوں گی یا نہیں ، اگرہوں گی توکب: شیخ رشید نے بتادیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے آج ایک بہت بڑی پشین گوئی کرتے ہوئے کچھ اہم معاملات پراشارے دیئے ہیں
شیخ رشید کہتے ہیں کہ میرا اپنا خیال ہے کہ موجودہ حکومت کو اپوزیشن سے ڈائیلاگ کے لیے ایک قدم آگے بڑھ کر پہل کرنا چاہئے، اس سے حکومت کے بارے میں اچھا تاثرپھیلے گا
*حکومت کو اپوزیشن سے ڈائیلاگ کے لیے ایک قدم آگے بڑھ کر پہل کرنا چاہئے
*کابینہ ردوبدل میری وزارت کہیں نہیں جا رہی ہے
*میں ابھی نہیں دیکھ رہا کہ مریم نواز گرفتار ہو رہی ہیں
*آرمی چیف کا بیان،مسئلہ کشمیر پر کوئی سودے بازی نہیں کر سکتا. pic.twitter.com/MO7FwutHEM— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 21, 2021
اپنی وزارت کے حوالے سے شیخ رشید کہتے ہیں میرے بارے میں کچھ خبریں پھیلائی گئی کہ شیخ رشید جارہے ہیں ایسے نہیں ہے میں کہیں نہیں جارہا ہے اوراگرکپتان مجھے کسی اورجگہ بھیجتا ہے تواس کو بھی خوشی سےقبول کرلیںگے
مریم نواز کی گرفتاری کی حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں ابھی نہیں دیکھ رہا کہ مریم نواز گرفتار ہو رہی ہیں
کشمیر کے مسکئلے پراٹھنے والے ایک سوال میں جب ان سے پوچھا گیا تو اانہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر کوئی سودے بازی نہیں کر سکتا.