20 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، جو ان کے سیاسی کیریئر کا ایک نیا باب ہوگا۔ اس موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا،
2017 میں پہلی حلف برداری تقریب کے دوران، ٹرمپ کو مشہور شخصیات کو مدعو کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ تاہم، اس مرتبہ ان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے والے کچھ اہم افراد کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔حال ہی میں سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن، جو کہ 82 برس کے ہیں، اپنی جانشینی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ ایک رسمی روایت ہے جو ٹرمپ نے 2020 میں بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں نہیں اپنائی تھی۔ اس وقت ٹرمپ نے انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔تمام سابق صدور کا حلف برداری تقریب میں شرکت کرنا ایک روایت ہے، اس لئے باراک اوباما، جارج بش اور بل کلنٹن کی شرکت متوقع ہے۔ تاہم، سابق خاتون اول مشیل اوباما اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔
ٹرمپ نے اس سال پہلی بار عالمی رہنماؤں کو بھی مدعو کیا ہے۔ دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ جف بیزوس اور مارک زکربرگ کے ہمراہ بیٹھیں گے۔موسیقی کے پروگرام اس تقریب کا لازمی حصہ ہیں، اور اس سال کاؤنٹری موسیقی کا رنگ غالب نظر آ رہا ہے۔ اس میں بڑے نام جیسے بلی رے سائرس اور کڈ راک کی شرکت متوقع ہے، جو 2024 میں ٹرمپ کے حامی تھے۔ کڈ راک، جن کا اصلی نام رابرٹ جیمز رچی ہے، کئی سالوں سے ریپبلکن پارٹی اور ٹرمپ کے حامی رہے ہیں۔اس کے علاوہ، جیسن ایلڈین، لی گرینووڈ، اور ویلیج پیپل جیسے مشہور کاؤنٹری سنگرز بھی اس تقریب کا حصہ ہوں گے۔
امریکی ایڈل اسٹار کیری انڈر ووڈ اس تقریب میں "امریکا دی بیوٹیفل” گائیں گی۔ آٹھ بار گریمی ایوارڈز جیتنے والی انڈر ووڈ نے اس موقع پر اپنی شرکت کو ایک بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔اس کے علاوہ، کلاسیکل سنگر کرسٹوفر میکچیو امریکی قومی ترانہ گائیں گے اور جے ڈی ونس کے ساتھ نائب صدر کا حلف بھی لیں گے۔ممکنہ طور پر اداکار جان وائٹ، جو ٹرمپ کے حامی ہیں اور ماضی میں حلف برداری تقریب میں خطاب کر چکے ہیں، بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ اس کے علاوہ، گلوکار کینی ویسٹ، جو ٹرمپ کے کھلے حامی ہیں، بھی اس تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں۔
ٹرمپ کے پہلی حلف برداری تقریب میں کلاسیکل سنگر جیکی ایونچو نے قومی ترانہ گایا تھا۔ اس کے علاوہ، کاؤنٹری سنگر ٹوبی کیتھ اور دیگر فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔
2021 میں جو بائیڈن کی حلف برداری کے دوران ایک پرائم ٹائم ٹی وی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی میزبانی ٹام ہینکس نے کی تھی۔ اس پروگرام میں بروس اسپرنگسٹین، کیٹی پیری اور جسٹن تیمبرلیک جیسے فنکاروں نے پرفارم کیا تھا۔ اس بار یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آیا ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد بھی ایسا کوئی پروگرام نشر کیا جائے گا یا نہیں۔
اس ملک کے ساتھ صرف علمائے کرام نے وفاداری کی ہے،مولانا فضل الرحمان
سیف علی خان کیس میں نیا موڑ،کرینہ کپور ملوث؟ بیٹے نے کیسے جان بچائی