گلگت:باہرعوام کولڑارہے ہیں اوراندراکٹھےبیٹھےہیں‌،کون ہوگاچیمپئن:مبشرلقمان نے بہت خوبصورت منظرکشی کی ہے ، ن لیگ کی مریم نواز کی پی پی کے بلاول سے ملاقات کی ، اطلاعات کے مطابق سنیئر تجزیہ نگارمعروف صحافی نے گلگت میں مریم نواز اوربلاول بھٹوکی ون بائی ون ملاقات کا خوبصورت نقشہ کھینچا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے سنیئر صحافی نے مریم نواز کی بلاول سے ملاقات پراہل گلگت وبلتستان سے پوچھا ہے کہ اے میرے ہم وطنو! ایک بات ہی بتادیں

 

مبشرلمقان پوچھتے ہیں کہ تمہیں تو یہ آپس میں لڑا رہے ہیں اورایک دوسرے کے خلاف اکسارہے ہیں‌،ووٹ کی خاطرتمہارے درمیان دشمنیاں پیدا کررہے ہیں لیکن خود یہ ایک کمرے میں تنہا بیٹھے خوش گپیوں میں مصروف ہیں ،یہ کیا ہورہا ہے ، کچھ تو بتادو

سنیئر صحافی نے اس فرینڈلی ملاقات کے منظرکے ساتھ گلگت بلتستان کے سیاسی ماحول سے تقابلہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ پھراس نورا کشتی کے باوجود یہ توبتادیں کہ چیمپئن کون ہوگا

مبشرلقمان یہ کہہ رہے ہیں کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں ان دونوں میں کس کودوسرے پربرتری ہوگی

یاد رہے کہ اس سے قبل معروف صحافی اسی حوالے سے گلگت بلتستان کے زمینی حقائق کی بنیاد پرایک خاکہ بیان کرچکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ امکان یہ نظرآتا ہے کہ سب سے زیادہ سیٹیں پی ٹی آئی ، اس کے بعد آزاد اورپیپلزپارٹی کا مقابلہ ہے اورن لیگ کی پوزیشن سب سے آخری ہوگی ،

Shares: