فوج کے کس اعلیٰ‌ افسر کو ڈی جی رینجرزبنایا گیا ،اہم خبر

0
32

کراچی :فوج کے کس اعلیٰ‌ افسر کو ڈی جی رینجرزبنایا گیا ،اہم خبر آگئی ،اطلاعات کے مطابق رات گئے نئے ڈی جی رینجرز کی تعیناتی کی خبرنے کریمنل افراد کی نیندیں حرام کردی ہیں ،

ادھرذرائع کے مطابق میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرزتعینات کردیا گیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے ڈجی رینجرز کا عہدہ سنبھال لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز کی کمان کی منتقلی کی تقریب رینجرز ہیڈکوارٹر میں ہوئی۔میجر جنرل عمر بخاری نے رینجرز سندھ کی کمان میجر جنرل افتخار حسن کے سپرد کی۔

اس سے قبل میجر جنرل عمر بخاری نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سے الوداعی ملاقات کی، آئی جی سندھ نے امن کے قیام میں ڈی جی رینجرز سندھ کی خدمات کو سراہا جبکہ میجر جنرل عمر بخاری نے امن وامان سے متعلق خدمات پر سندھ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a reply