ہریانہ :موبائل فون پر بات کرتے ہوئے خاتون پل سے نیچے گر گئیں:دیکھنے والے دہل گئے،اطلاعات کے مطابق بھارت میں ایک خاتون موبائل فون پر بات کرتے ہوئے 30 فٹ کی اونچائی سے نیچے گر گئیں۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان خاتون موبائل سے ویڈیو کال کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کے سامنے جی ٹی روڈ پر پل سے نیچے گر پڑی۔ تقریباً 30 فٹ کی اونچائی سے گرنے کے بعد خاتون کی موت واقع ہوگئی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی موبائل فون سننے کے دوران کئی ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود احتیاط سے کام نہیں لیا جاتا