واشنگٹن :امریکی پارلیمنٹ پرحملہ کرنے والے کون تھے:خطرناک رپورٹ سے پینٹاگان ہل گیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی کانگریس پر حملہ کرنے والوں میں سے زیادہ ترامریکہ کے حساس اداروں سے تعلق رکھتے تھے
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس پر حملہ کرنے والوں میں سے 9 سابق فوجی تھے ۔ جو بیگز کا شمار ایسے انتہا پسند سابق فوجیوں میں ہوتا ہے جس نے کانگریس پر حملہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
میامی سے تعلق رکھنے والے ایک اور سابق فوجی گابریل گارسیا بھی کانگریس پر حملہ میں ملوث تھا اور اس نے 2020 کے ریاستی انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا۔
رایان نکلز کا تعلق ٹیکساس سے ہے اور وہ بھی کانگریس پر حملہ کرنے والے سابق فوجیوں میں سے ہے۔
واضح رہے کہ امریکی پارلیمنٹ پر حملے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔







