راولپنڈی : راولپنڈی بم دھماکہ کس نے کیا ، کیسے ہوا ؟ پتہ چل گیا ، آج جمعہ کے بعد راولپنڈی میں ہونے والے دھماکے کے متعلق ابتدائی تفصیلات آگئی ہیں ،
پولیس حکام کے مطابق یہ دھماکہ ایک دوکان میں ہوا تھا جس نے قریب ہی کھڑے ہوئے رکشے کواپنی لپیٹ میں لے لیا ،
یاد رہے کہ آج ہونے والے اس دھماکے کے متعلق پولیس حکام کے مطابق راولپنڈی کے لاری اڈہ پیر ودھائی میں رکشے میں دھماکے کے نتیجےمیں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ عثمان جنرل سٹورمیں آئی ای ڈی سے ہوا
اس سے پہلے سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے کہا تھا کہ اس دھماکے کی نوعیت کا تاحال اندازہ نہیں لگایا جاسکا تاہم دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، پولیس دھماکے کی تمام پہلوؤں سے تفیش کررہی ہے۔








