کرونا ویکسین کی تیاری بارے عالمی ادارہ صحت کا مایوس کن اعلان
کرونا ویکسین کی تیاری بارے عالمی ادارہ صحت کا مایوس کن اعلان
باغی ٹی وی :کرونا ویکسین کی تیاری بارے عالمی ادارہ صحت نے مایوس کن اعلان کرتے ہوئے کہا ہے . اس کی تیاری 2021 کے وسط سے پہلے ممکن نہیںہے .
کرونا کی ویکسین کے حوالے سے خوش آئندہ اور امید افزا نتائج سامنے آئے تاہم عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپنے حالیہ اعلان میں ایک بار پھر مایوسی پھیلا دی ہے۔
ادارے کے ہنگامی پروگرامز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیک ریان کا کہنا ہے کہ "آئندہ برس کا پہلا حصہ گزرنے سے قبل کرونا وائرس کی ویکسین کی توقع نہ رکھی جائے۔ حقیقت یہ ہے کہ لوگوں کو ویکسین حاصل ہونے تک اگلے سال کا پہلا حصہ مکمل ہو چکا ہو گا”۔
مائیک ریان کا مزید کہنا تھا کہ "محققین کرونا وائرس سے متاثر نہ ہونے کے لیے مطلوبہ ویکسین کی تیاری میں بڑی پیش رفت کو یقینی بنا رہے ہیں اور ان میں سے بعض تو آخری مرحلے کے تجربات میں ہیں ،،، تاہم سال 2021 کے اوائل سے قبل ان کے استعمال کے آغاز کی توقع رکھنا ممکن نہیں ہے”۔
عالمی ادارہ صحت کے عہدے دار نے خبردار کیا کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کے پھیپھڑوں کو دوبارہ سے نارمل طریقے سے اپنا کام انجام دینے میں طویل وقت درکار ہو سکتا ہے۔ کرونا کے نتیجے میں صحت یابی کے بعد تھکن کا سامنا ہونے کے علاوہ نوجوان ہونے کے باوجود ورزش یا کھیلوں کی سرگرمیوں میں برداشت کی کمی درپیش ہو سکتی ہے۔