اسلام آباد:پی ڈی ایم کے اجلاس میں کون نہیں آیا اورکون آنے پرمجبورہوا،تفصیلات آگئیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس جاری ہے اوراس اہم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز پہنچ گئی ہیں
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شاہد خاقان عباسی اور شیری رحمان شریک ہیں
ذرائع کے مطابق آج کے پی ڈی ایم کے اجلاس میں نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ اور پرویز رشید بھی موجود ہیں
دوسری طرف اس حوالے سے یہ بھی تفصیلات آرہی ہیں کہ قمر زمان کائرہ، سعد رفیق، ایاز صادق اور مریم اورنگزیب بھی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس موجود ہیں
ادھر دیگرجماعتوں کے قائدین بھی پہنچ چکے ہیں، جن میں آفتاب شیرپاؤ، اویس نورانی، اکرم درانی، محمود اچکزئی، ساجد میر، ڈاکٹر مالک، امیر حیدر ہوتی، عبدالغفور حیدری بھی اجلاس میں موجود ہیں اورکسی بڑے فیصلے کے منتظرہیں








