ٹک ٹاکرعائشہ سے دکھ بھری کہانی سننے کے لیے یاسرشامی اورریمبوکی کس سے ملاقات ہوئی؟اہم خبرآگئی

0
137

لاہور:ٹک ٹاکرعائشہ سے دکھ بھری کہانی سننے کے لیے یاسرشامی اورریمبوکی کس سے ملاقات ہوئی؟اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق سرعام ٹیم کے سربراہ اقرارالحسن سے ملاقات ہوئی

وہ کہتے ہیں‌ کہ ریمبو نامی لڑکا بھی موجود تھا جس نے بتایا کہ وہ ٹیم سرِ عام کی شرٹس پہن کر بھی بہت سی ویڈیوز بناتا رہا ہے۔ اینکر پرسن نے وضاحت کی کہ اس وقت پورے ملک میں ٹیم سرِ عام کے رجسٹرڈ ممبرز کی تعداد 18 سے 20 لاکھ تک ہے ،

یہ ایسے نوجوان ہیں جو اپنے طور پر اپنے علاقوں میں فلاحی کام کرتے ہیں، میری سب سے ملاقات نہیں ہوئی اور یہ ممکن بھی نہیں ہے کہ لاکھوں لوگوں سے ملا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ عائشہ کی ویڈیو یاسر شامی کے گھر پر یاسر کی فیملی کی موجودگی میں ریکارڈ کی گئی۔ پہلے تو ویڈیو ریکارڈ ہی نہیں کرنی تھی لیکن عائشہ نے خود رضامندی کا اظہار کیا۔

یہ اس طرح کی ویڈیو تھی جس میں متاثرہ لڑکی کا چہرہ چھپایا جانا چاہیے تھا لیکن عائشہ نے خود کہا کہ وہ چہرہ نہیں چھپانا چاہتی کیونکہ وہ پہلے ہی یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر آتی رہتی ہے اس لیے کیمرے کے سامنے آنے میں اسے ہچکچاہٹ نہیں ہوئی۔

Leave a reply