اسلام آباد : پی آئی اے کی پرواز پی کے 352 پر فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور فائرنگ کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے . یا د رہے کہ کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز فائرنگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی، پائلٹ نے طیارہ بحفاظت لینڈ کر لیا گیا
پاکستان سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پرمبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، پی آئی اے کی پرواز پی کے 352 پر فائرنگ کا واقعہ اسلام آباد ائیر پورٹ لینڈنگ کے وقت ہوا، طیارہ فائرنگ رینج سے باہر ہونے کے باعث محفوظ رہا، کنٹرول ٹاور کو اطلاع کے بعد پرواز کو دوسرے رن وے پر لینڈ کروایا گیا ۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد مسافروں سمیت طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارے پر ہونے والی فائرنگ مقامی شادی میں ہوائی فائرنگ کا نتیجہ ہے، رات 10بجے ہونے والے واقعے میں ملوث ملزمان کو مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا۔دوسری طرف پولیس حکام کا یہ کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ فائرنگ شادی پر ہورہی تھی جس کا فائر طیارے کی طرف کیا گیا ،