اسلام آباد: ہمارے پاس اللہ اور اس کے رسول حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم کے علاوہ اور ہے کیا!حرمت رسول پر جان بھی قربان !وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم دنیا کے عظیم ترین انسان تھے، آپ حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی راہ پر چلنے والا ہرقسم کی غلامی سےآزاد ہو جاتا ہے۔

نبی کریم ﷺ ہمارے لیے رول ماڈل ہیں، وزیراعظم

تفصیلات کے مطابق حضور نبی کریم حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم ِولادت پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حضورحضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم دنیا کے تمام مسلمانوں کیلیےمشعل راہ ہیں، غلامی میں جکڑے لوگ اپنی پوری صلاحیت کے اظہار میں ناکام رہتے ہیں مگر آپ حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی راہ پرچلنے والا ہر قسم کی غلامی سےآزاد ہوجاتا ہے۔

نبی کریم ﷺ نے ظلم، تعصب، نفرتوں اور ناانصافی کا خاتمہ کیا؛ نور الحق قادری

وزیراعظم عمران خان  نے لکھا کہ حضورحضورصلی اللہ علیہ والہ وسلمنےریاست مدینہ کی بنیاد 4 جدید اصولوں پر رکھی، ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، شفقت اورمیرٹ تھا، حضورحضورصلی اللہ علیہ والہ وسلمکے رہنما اصول پرچلنے والی ریاست دنیا میں چھا جائے گی۔عمران خان نے اپنے ایمانی جزبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ میں خلوص دل کے ساتھ اس ملک میں مدینے والی ریاست کا ماڈل لانا چاہتا ہوں ،

مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبی ﷺ پر بھی کرفیو، نوجوانوں کا بھرپور احتجاج

قبل ازیں اسلام آباد میں منعقدہ عالمی رحمتہ اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی زندگی میں رول ماڈل ڈھونڈتے ہیں، ہمارے رول ماڈل کھلاڑی تھے، راک اسٹار تھے، ہمیں کبھی احساس نہیں ہوا کہ رول ماڈل نبی کریم ﷺ کو بننا چاہیے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تعلیم اور تربیت ہمیں کبھی دین کی طرف نہیں لے کر گئی، ریاست مدینہ کی بات میں نے الیکشن جیتنے کے بعد کی، پہلے کرتا تو کہا جاتا کہ ووٹ کے لیے کر رہا ہے، ہمیں قومی نظیر بننا ہے تو ریاست مدینہ کی مثال پر چلنا ہوگا۔

Shares: