وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس، مریم نواز کا نام ڈان لیکس سے کیسے نکلا نواز شریف بیرون ملک کیسے گئے کے سوالوں پر شہزاد اکبر بولے، محکمہ زراعت سے پوچھیں، انہوں نے کہا نوازشریف کو وطن واپس لائیں گے اور شہباز شریف سے بھی جواب طلبی ہوگی۔
صحافی: مریم نواز اور نوازشریف کو این آر کس نے دیا ؟
شہزاد اکبر؛ محکمہ زراعت سے پوچھیں۔@MaryamNSharif pic.twitter.com/6p6CsnlwvF— Nimer Ahmad 🔺 (@nimerahmadkhan) August 22, 2020
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس میں مریم نواز کا نام ڈان لیکس سے کیسے نکلا اور نوازشریف بیرون ملک کیسے گئے؟ کے سوالوں پر شہزاد اکبر نے کہا کہ اس کا جواب تو محکمہ زراعت ہی دے گا۔
شہزادا کبر نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی فراہم کردہ تفصیلات پر تحفظات ہیں، نوازشریف مجرم ہیں اور انہیں واپس لایا جائے گا، لندن میں علاج تو ایک طرف انہیں تو ایک ٹیکہ بھی نہیں لگا۔