کراچی: پھروہی ہوا جس کاڈرتھا:دہشت گردی کون کررہا ہے ، اہم نام سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں ہونے والے دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ‘’را’’ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ‘’را’’ سہولت کاروں کو بیرون ملک ٹریننگ کے بعد استعمال کرتی ہے۔ کالعدم تنظیموں قوم پرست اور متحدہ لندن نے دہشت گرد کارروائیوں کیلئے اتحاد کیا ہوا ہے۔ احساس پروگرام میں قوم پرست تنظیم نے حملہ کیا جبکہ ایم کیو ایم لندن کی جانب سے معاونت کی گئی۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ‘’را’’ کے عناصر مختلف انداز میں دہشت گرد بنانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ گزشتہ 8 سالوں سے ٹریننگ کے لیے بیرون ملک جانے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ایم کیو ایم لندن، لیاری گینگ وار اور دیگر عسکری تنظیموں کے لوگوں کو فنڈنگ کی، اس فنڈنگ کا مقصد شہر قائد میں مذہبی اور سیاسی ٹارگٹ کلنگ کرانا تھا
دوسری طرف سیکورٹی اداروں نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں مزید دہشت گردی کی کارروائیاں کرنا چاہتا ہے جس کا مقصد پاکستان کوعدم استحکام کا شکارکرنا اورپاکستان مخالف قوتوں کوحوصلہ دینا ہے