کل پیپلزپارٹی توآج کون ایم کیوایم کے پاس جارہا ہے ؟

0
42

کراچی :کل پیپلزپارٹی توآج کون ایم کیوایم کے پاس جارہا ہے ؟،اطلاعات کے مطابق ایک طرف پیپلزپارٹی نے جس طرح اپنے مخالفین کے غبارے سے ہوا نکالی ہے اس پرہرکوئی حیران ہے ، ن لیگ اورمولانا کی جمعیت پارہ پارہ ہوگئی مگروہ پی پی کی سیاست کونہ سمجھ سکے دوسری طرف پی پی وفد نے کل ایم کیوایم قیادت سے ملاقات کرکے پھر حیران کردیا

کل پیپلزپارٹی والے اپنی ہمدردیاں دکھا رہے تھے تو آج پی ٹی آئی نے اسے خطرہ محسوس کیا اوراس معاملے کوسلجھانے کے لیے اپک منصوبہ تیار کیا جس کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے سندھ کے رہنماوں کو ایم کیوایم کے پاس جانے کا مشورہ دیا

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مردم شماری کے معاملے پر ایم کیوایم سے تحریک انصاف کا رابطہ حلیم عادل شیخ اور فردوس شمیم نقوی کا کنور نوید جمیل اور فیصل سبزواری کو فون تحریک انصاف کا وفد شام 5 بجے بہادر آباد کے مرکز کا دورہ کرے گا

Leave a reply